Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فیڈریشن بیس بال کی مرکزی نشستوں پر الیکشن 22 نومبر کو ہوں گے

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے تین مرکزی عہدوں صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری پر انتخابات 22 نومبر 2025 بروز ہفتہ کو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوں گے۔

اس بار انتخابات میں نئی قیادت سامنے آنے کی توقع ہے اور تمام عہدوں پر کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، صدر کی نشست پر ڈاکٹر حمود لکھوی اور ملتان سے محمد جمیل کامران ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر میڈم حمیرا، محمد جمیل کامران ،طاہر محمود ،منظر شاہ ،فرید شیخ اور پرویز جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد طارق ،شیخ پرویز اور علی شاہ نے کاغذات جمع کروائے ۔

انتخابات شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں دو ریٹائرڈ ججز شامل ہیں جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف ایک ایک نمائندہ بطور آبزرور شریک ہوں گے۔

فیڈریشن کی جنرل کونسل کے ارکان ووٹ ڈال کر نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button