Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فیڈریشن بیس بال کا ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

ساؤتھ ایشین گیمز اور ایشین گیمز کے لیئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ احسن قدم ہے۔

پہلے مرحلے میں پچرز وکیچرز کی تربیت کے مذکورہ کیمپ اجوہ سٹی گجرانوالہ میں اگلے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا ، جسکی نگرانی اجوہ سٹی کے سی ای او  محمد تنویر کریں گے، جبکہ ہیڈ کوچ مصدق  حنیف، کوچ طارق ندیم اور 7 اپریل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
امریکن کوچ رینڈل آرمز، پاکستان فیڈریشن بیس بال  کے ٹریننگ اسٹاف کے ہمراہ کوچنگ مہیا کرینگے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے کیمپ لگانے کے اس بروقت فیصلے کو بیس بال اور اسپورٹس حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

اس ضمن میں سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان چیمپیئن شپس میں ہمارا مقابلہ ایشین و ورلڈ کی ٹاپ ٹیموں سے ہونا ہے ، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہوگی، تاہم ہم پاکستان ٹیم کو بہتر سے بہتر بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کو بہتر ٹیم کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ وطن عزیز کا نام روشن ہو اور ہمارے کھلاڑی بھی اپنے آپ کو کسی سے کم نہ سمجھیں اور مقابلے کی فضا قائم رہے۔

فیڈریشن نے پہلےفروری میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اسلام آباد میں کیمپ لگانے کی درخواست دی تھی اور کوئی جواب نہ ملنے پر گزشتہ ماہ یاد دہانی کرائی گئی تھی۔

اس ضمن میں ڈی جی  پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نے جلد کیمپ کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چونکہ ہمارا مقابلہ دنیا کی ان ٹاپ تھری رینکنگ ٹیموں یعنی جاپان، تائیوان اور کوریا ہے سے ہے کہ جہاں ہزاروں کی تعداد میں بیس بال اسٹیڈیم ہونے کے ساتھ ساتھ حکومتی، کووآپریٹو سیکٹر اور عوامی سپورٹ حاصل ہے۔

جاپان ورلڈ نمبر 1 ہونے کے ساتھ ساتھ اولمپک چیمپیئن بھی ہے ، جبکہ کوریا نے کویڈ 19 کے بعد سب سے پہلے بیس بال لیگ شروع کرکے اپنی تمام تر تیاریاں شروع کردی تھیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ ہم ترقی پذیر ملک ہیں مگر بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی مالک پی ایف بی چاہتی ہے کہ ہم ان ٹیموں سے بہترین مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں۔

اس لیئے  "کہیں دیر نہ ہوجائے” کو زہن میں رکھتے ہوئے سید فخر علی شاہ نے امریکن کوچ سے معاہدہ کیا، اور اپنے طور پر گجرانوالہ میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جب پی ایس بی سگنل دے گی تو مذکورہ کیمپپ اسلام آباد شفٹ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button