Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ سیریز: ملتان ٹیسٹ؛ چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو فتح کی دستک سنائی دینے لگی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سریز کے دوسرے میچ میں آج چوتھے دن کا کھیل کھیلا جائے۔ دونوں ٹیمز اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں جہاں پر بھرپور وارم اپ سیشن جاری ہے، اب سے کچھ دیر بعد میچ کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 36 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کرے گی، اس قبل پاکستان کی جانب سے مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 297 رنز کا ہدف دیا گیا، جس کے حصول میں کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلش ٹیم 2 وکٹیں گنوا چکی ہے، اور بھی جیت کے لئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔

پچ کے حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ سپنر وکٹ ہے، مقصد کے حصول میں انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر ماضی کی بات کی جائے تو انگلینڈ ٹیم نے ایشیائی پچز پر دوسری اننگ میں بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 209 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے، اگر انگلش ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ بھی ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ لیکن پاکستانی سپن باؤلنگ اٹیک کو دیکھتے ہوئے کہا جسکتا ہے کہ پاکستان میچ جیتنے کے ٹریک پر آچکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button