ملتان ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ بال بال بچ گیا
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کےباعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔
آگ کے باعث دھواں بھرنے سے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنج کو خالی کروا لیا گیا ۔
ملتان ایئرپورٹ پرآتشزدگی کےباعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جب کہ پی آئی اےکا ایئربس طیارہ بھی آتشزدگی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔
طیارہ انٹرنیشنل ٹرمینل پر پارک تھا اور عملے نے ہنگامی بنیادوں پر ہٹایا۔
کراچی سے ملتان پرواز پی کے330 کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر واقعہ گزشتہ شام تقریبا 6 بجے پیش آیا، اطلاع ملنے پر تمام سیکشنل ہیڈز بشمول اےپی ایم، ڈی اےپی ایم اور فائراسٹاف موقع پر پہنچے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائراسٹاف اور ای اینڈ ایم نے تمام گردشی یونٹس کو بند کر دیا ہے، تمام ایگزاسٹ کو آن کر دیا گیا ،جب کہ تفصیلی رپورٹ کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔