وزات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کرلی

انتخاباتی اصلاحات شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کر لی۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکرلی ہے، کابینہ میں بھی ای وی ایم پربریفننگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق انتخابات میں ٹیکنالوجی کااستعمال ہو گا انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر یہ مشین کارآمدثابت ہوگی۔
وزیر نے بتایا کہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کےمطابق بنائی ہے، امیدواربنتائج تسلیم کرے، اس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اور نہ آپریٹنگ سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئر نہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی۔
شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سےجڑی نہیں اس لیے ہیک نہیں ہوسکتی۔
مشین جلد اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اور ای سی کو دکھائیں گے، ای وی ایم کےاستعمال سےانتخابات غیر متنازع اور قابل قبول ہوں گے۔




















