Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان، اپنی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے:شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، اور آج پاکستان، اپنی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے۔

او آئی سی کے کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں سراہاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا وقار بلند اور ترقی را ہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پی ٹی آئی رہنما ملک طارق بھٹہ کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی شروع سے خواہش ہے خطے میں امن‘ خوشحالی اور ترقی ہو۔پاکستان سمجھتاہے افغانستان میں امن ہوگا‘ ترقی ہوگی‘ خوشحالی ہوگی تو خطے میں بھی امن ہوگا‘ ترقی ہوگی‘ خوشحالی ہوگی۔

انہوں نے کہا اس وقت موجودہ حالات میں سب سے اہم مسئلہ افغانستان کے 38 ملین عوام کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔ اور پاکستان نے اس مسئلہ میں پہل کی اور افغانستان کے مسئلہ پر دنیا کو جگانے کی کوشش کی۔ الحمد اللہ اللہ رب العزت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ایک تاریخی، سفارتی کامیابی سے نوازا ہے۔
میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا میں این اے 156کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کا منتخب نمائندہ جو دنیا بھر میں پاکستان کا بھر پورمقدمہ لڑ رہاہے۔

میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ این اے 156 کا یہ منتخب نمائندہ انشاء اللہ اپنے ووٹرز اور قوم کو مایوس نہیں کریگا۔

ہم خلوص نیت سے ملکی ترقی اور پاکستان کا وقار بلند کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

معاشی سفارت کاری پر بھی بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کو متحرک کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی ہے جس میں سب ملکوں کیساتھ برابری کی سطح پر روابط کو قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان، مارچ 2022 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کرنے کیلئے پر عزم ہے۔بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنما ملک طارق بھٹہ‘ ملک عثمان بھٹہ اور دیگر احباب کے ہمراہ او آئی سی اجلاس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر کیک کاٹا۔

قبل ازیں ملتان میں انہو ں نے ایک تقریب میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ روز مختصر وقت کیلئے ملتان آئے۔ ملتان آمد کے بعد انہوں نے وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر‘ بیرسٹر عثمان ڈوگر‘ ملک عدنان ڈوگر کی والدہ مرحومہ کی رسم قل خوانی میں شرکت کی۔

قل خوانی کے اختتام انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button