Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ماس ریسلنگ فیڈریشن کا سجام کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں استقالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجام) کے نائب صدر احتشام مرزا، جنرل سیکرٹری طاہر لطیف، فنانس سیکرٹری شاہد لودھی، جوائنٹ سیکرٹری ساجد شکیل، سیکرٹری اطلاعات اظہار علی عباسی، چیئرمین مجلس عاملہ شاہد صدیق، ممبر مقبول، عامر چوہدری، ممبر الیکشن کمیٹی آصف مختار بلوچ، ندیم حیدر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ماس ریسلنگ کے صدر نواب فرقان نے کہا کہ روایتی کھیلوں کو برقرار رکھنا چاہیے اور ہم روایتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ رکھ رہے ہیں، جس میں ماس ریسلنگ، کشتی، کبڈی، آرچری، ٹیب بال کرکٹ پر فوکس ہے اور اگلے ماہ فروری میں ملتان میں نیشنل چیمپئن شپ کرانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد ملتان میں آئے ہیں، اس سے قبل ہر سال پنجاب چمپیئن شپ، نیشنل چیمپئن شپ کا اِنعقاد کرایا اور اب 8ویں چمپئن شپ کرانے جا رہے ہیں۔

ہم نے سپورٹس بورڈ پنجاب، کے پی کے سپورٹس بورڈ، بلوچستان سپورٹس بورڈ سے الحاق کیا اور اب اسلام آباد، سندھ سپورٹس بورڈ، اے جے کے اور جی بی میں بھی کام ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ نان اولمپک میں ورلڈ ٹورنامنٹس میں میڈلز حاصل کئے، امسال بھارت میں ایشین چیمپئن شپ ہو رہی ہے جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

ایک سوال پر نواب فرقان نے کہا کہ گورنمنٹ سپورٹ نہیں مل رہی ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی تعاون نہیں مل رہا، پرائیوٹ سطح پر تعاون سے کھیل کو آگے کی طرف لے جا رہے ہیں، ڈی ایچ اے، چیمبرز آف کامرس اور پرائیویٹ انڈسٹری کا تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماس ریسلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حکومت کو بھی کھیل کے میدان آباد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

نواب فرقان نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) روایتی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، اس موقع پر مہران نانڈلہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button