Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس یونٹس نے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، میزائلر زمین سے فضا میں مار کر سکتے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ میزائلزنےاہداف کو کامیابی سےنشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے میزائلز فائرنگ کامشاہدہ کیا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور تیاریوں کا ثبوت ہے۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



















