پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز: پاکستان کو سیریز جیتنے کےلئے141 رنز درکار
آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے آپٹس سٹیڈیم میں جاری پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستانی بالرز کی بہاریں، آسٹریلین بیٹرز بیٹنگ بھول گئے، پوری ٹیم 32ویں اوور میں 140 پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کےلئے 141 کا ہدف ملا ہے۔
آج کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو کھلانے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا، پاکستانی بالرز نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے۔ 6 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
کھیل کے شروعات میں 20 کے مجوعی سکور پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب نسیم شاہ نے جیک فریسر میکگروک کو وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں میچ آؤٹ کروایا، وہ اس وقت 9 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
دوسری وکٹ آرون ہارڈی کی صورت میں گری جب شاہین آفریدی کے گیند پر سلمان علی آغا نے انکا کیچ تھاما، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے تھے۔
جوش لنگس 7 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انکی وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔
میتھیو شارٹ 22 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر عرفان خان نیازی کو کیچ دے بیٹھے۔
گلین میکسویل بنا کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔
محمد حسنین کی گیند پر کنولی ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، اور ریٹائر ہرٹ ہوگئے، وہ صرف 7 سکور بنا سکے۔
مارکس سٹونس 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند آؤٹ ہوگئے، ان کا کیچ محمد رضوان نے پکڑا۔
7ویں وکی شراکت میں 30 رنز بنے، ایڈم زمپا 13 کے انفرادی سکور پر نسیم شاہ کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
140 کے مجموعی سکور پر سین ایبٹ 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انکی اننگ میں 2 چوکے، 1 چھکا شامل تھا، ان کی وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور کیچ حارث رؤف نے تھاما ۔
لانس مورس بھی بنا کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کے گیند پر بولڈ ہوگئے
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ،نسیم شاہ نے 3ـ3، حارث رؤف نے 2، محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جبکہ پاکستانی بالرز نے 22 ایکسٹرا رنز دیئے، جس میں سے 16 وائڈ اور 6 لیگ بائی کے سکور شامل تھے۔