پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز: پاکستانی بالرز کے جلوے، دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 164 رنز درکار
ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کےلئے 164 کا ہدف دیا یے۔
ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کی پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے میزبانی کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے آسٹریلین بلے بازوں کا کھل کر نہ کھیلنے موقع دیا اور پوری ٹیم 163 کے رنز پویلین روانہ کردی۔
آسٹریلوی ٹیم نے اننگ شروع کی تو 21 کے مجموعی سکور پر جیک فریسر میکگروک 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے انہوں نے 3 چوکے لگائے تھے۔
مجموعی سکور میں 21 رنز اضافے کے بعد میتھیو شارٹ 19 کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے بھی 3 بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہچایا ۔ انکی وکٹ بھی شاہین آفریدی کے حصے میں آئی ۔
تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 38 رن بنے تھے کہ 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
صرف 8 رنز اضافے کے بعد مارنس لبوچینگ 6 کے سکور پر حارث رؤف کا شکار بنے، انکا کیچ بھی محمد رضوان نے تھاما۔
مجموعی سکور کی سنچری ہوئی ہی تھی کہ 101 کے سکور سٹیون سمتھ 5 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 48 گیندوں پر 36 سکور بنا کر محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
آرون ہارڈی 13 رنز کے بعد حارث رؤف کی گیند آؤٹ ہوئے انکا کیچ محمد رضوان نے تھاما ۔ گلین میکسویل نے 1 چھکا لگایا اور حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔
مچل سٹارک نسیم شاہ کی گیند کا سامنا نہ کرسکے اور محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے ۔
کپتان پیٹ کمنز بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 1 چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے تھے ۔
آخری وکٹ کی شراکت داری میں 17 رنز بنے، شاہین آفریدی کی بال پر 18 رنز بناکر ایڈم زمپا بولڈ آوٹ ہوگئے۔
یوں آسٹریلوی اننگ 164 رنز پر سمٹ گئی اور پاکستان کو جیت کےلئے 164 کا ہدف ملا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔