پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئینٹی سیریز: پہلا میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 184 کا ہدف
ڈیوڈ ملر کی شاندار نصف سنچری، جارج لنڈے کے 48 رنز
ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں پاکستان ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین پہلے میچ کا کھیل جاری ہے۔
ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82، جارج لنڈے 48 ، کپتان ہنرچ کلاسن 12 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
ساؤتھ افریقہ نے بیٹنگ سٹارٹ کی تو اس کو پہلا نقصان 1 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا،جب ریسی وینڈر دوسان بنا کھاتہ کھولے شاہین آفریدی کی پر بولڈ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے میتھیو برٹز بھی زیادہ نہ چل سکے اور 1 چھکا لگانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
ریزا ہیںڈرکس اور ڈیویڈ ملر نے ملکر ٹیم کو مجموعے کو 28 تک پہنچایا تو ریزا ہیںڈرکس 8 کے انفرادی سکور پر ابرار احمد کا سامنا نہ کرسکے اور بولڈ آؤٹ ہوئے ۔
وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان ہنرچ کلاسن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ چلنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور 12 رنز بنانے کے بعد عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان نیازی کو کیچ تھما بیٹھے، ڈیوڈ ملر نے 28 گیندوں پر کیرئیر کی 8ویں ففٹی بنائی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، مجموعی طور 12 باؤنڈریز لگائی جس مین 8 چھکے اور 5 چوکے تھے، 40 گیندوں پر 82 سکور بنانے کے بعد وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے اور عرفان خان کو کیچ دے بیٹھے ۔ڈونووین فیریرا 7 ، انڈائل سیم لاین نے 1، نقبایومزی پیٹر 3 رن بناسکے اور شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 53 رنز دیکر جارج لنڈے کو بولڈ کیا جو 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، آخری اوور میں 18 رنز بنے، ساؤتھ افریقہ کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین آفریدی نے 3-3 اور عباس آفریدی نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔