پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز : ملتان اسٹیڈیم سے میزبانی چھن گئی
دھند نے ملتان شہر کے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر ٹھنڈ ڈال دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
دھند کا بہانہ؛ سیکورٹی تھریٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر غور، "ڈی رپورٹرز” کی ایکسکلوزیو رپورٹ
جس کے مطابق مہمان ٹیم کے کرکٹ بورڈ اور پی سی بی حکام اس بات پر رضامند ہوگئے ہیں کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی شدید دھند کے باعث ملتان ٹیسٹ کراچی میں ہی منعقد کرایا جائے۔
اس سلسلے میں میں بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے ، اور دن چھوٹے ہونے اور موسم کی شدت کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ کھیل بھی متاثر ہو سکتا ہے، اس لئے ملتان ٹیسٹ کو کراچی میں کروایا جائے گا ۔
یا د رہے کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچ بھی9،11،13 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلے جائینگے ۔
ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر شائقین کرکٹ بہت دل برداشتہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محکمہء موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سپیل سوموار تک ہی ہے، اس کے مطلع بالکل صاف ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے میں بہت جلدی دیکھائی ہے، جس وجہ سے ملتان کے باشندے کرکٹ میچ دیکھنے سے محروم ہو گئے ہیں ۔