ملتان ٹیسٹ: پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رن، 202 رنز کی برتری
دن بھر میں 19 وکٹیں گریں، سب کی سب سپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان،نعمان علی اور ابرار احمد کے تباہ کن سپیلز کی بدولت ویسٹ انڈیز 137 پر محدود ہوکر رہ گئی
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سے
آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، محمد رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کیا دونوں نے سست روی اختیار کرتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کو جاری رکھا، 187 کے مجموعہ پر سعود شکیل 84 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی 176 گیندوں کا سامنا کیا اور اننگ میں 6 چوکے لگائے،کیون سنکلئر کی گیند پور املاچ کو کیچ دے بیٹھےپانچویں وکٹ کی شراکت داری میں 141 رنز بنےٹیم سکور میں 10 رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ سلمان علی آغا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئےاور جومیل کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے،نعمان علی کوئی کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوئے اسے ک بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے جس کے لئے انہوں نے 133 گیندوں کا سہارا لیا۔
پاکستان کی 3 وکٹیں 3 رنز کے اضافے کے دوران گر گئیں، پے در پے وکٹیں گرنے سے پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ آئی، تاہم ساجد خان اور خرم شہزاد نے پریشر شارٹس کھیلیں اور وکٹ کی چاروں جانب خوبصورت باؤنڈریز لگائیں خرم شہزاد 1 چوکا لگا کر 7 رنزبنا سکے اور جومیل کی گیند پر کپتان کریگ بریتھ کو کیچ دے بیٹھے،ساجد خان 18 رنز بنا کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں بولڈ آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ جومیل کے حصے میں آئی، ابرار احمد بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہےیوں پوری پاکستانی ٹیم 69 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اوراس کو 93 کی برتری حاصل ہوئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، جومیل ویکریکین نے 3-3 ، کیون سنکلئیر2، جبکہ گدا کیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کااآغاز چھا نہ تھا ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ شروع کی تو ساجد خان کا تباہ کن سپیل ویسٹ انڈیز پر قہر بن کر ٹوٹا، پوری ٹیم 26 ویں اوورز میں آؤٹ ہوگئی،چھ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیڈن سیلز 22 جومیل ویریکین 31 کے ساتھ نمایاں رہےکھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پاکستان کے ساجد خان کا سامنا نہ کرسکے، اور ابتدائی اوورز میں 4 وکٹیں گنوادی، ایک موقع پر ایسا لگتا تھا تھا ٹیم فالو آن کا شکار ہو جائے گی، پانچویں وکٹ جسٹن گریوز کی گری جو نعمان علی کی بال کھیلتے ہوئے بولڈ آؤٹ ہوگئے۔
املاچ 6 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔الیکس اتھنزے 7 سکور بنا کر نعمان علی کا شکار بنےکیون سنکئیر 11 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گدا کیش موٹی 19 سکور بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے، جس میں 3 چوکے شامل تھے۔
جیڈن سیلز کو ابرار احمد نے پویلین پہچایا وہ 22 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، جبکہ جومیل ویریکن 31 پر ناٹ آؤٹ رہےآخری وکٹ کی شراکت داری میں 46 رنز بنے، جس اس اننگ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی پاکستانی سپنرز کی عمدہ باؤلنگ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز 137 تک محدود ہوکر رہ گئی پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے12 اوورز میں 65 رنز کے عوض 4 ، نعمان علی نے 11 اوورز میں 39 سکور دیکر 5 وکٹیں ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور مین 6 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکسان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اوپنرز کی جانب سے 67 کا اوپننگ سٹینڈ ملا، محمد ہریرہ 29 رنز بناکر ویرکین کی بال ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ مین 3 چوکے شامل تھے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو کہ 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے،اور ویریکین کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئےتاہم اس دوران کپتان شان مسعود اور کامران غلام نے ملکر سکور کارڈ آگے بڑھایا ، تاہم وہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور 52 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہواتوپاکستان کے تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنزتھے اس کی مجموعی برتری 202 رنز ہوچکی ہے ۔