ملتان ٹیسٹ : تیسرے دن کا کھیل؛ بیٹنگ لائن دھوکہ دے گئی، پاکستان کے5 وکٹوں پر 134 رنز، مجموعی برتری 209 کی ہوگئی، بلے بازوں کا امتحان جاری
سلمان علی آغا 11 اور سعود شکیل 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود
ملتان اسٹیڈم میں جاری ٹیسٹ میچ میں سپنرز کا راج جاری ہے، پہلے سیشن میں پاکستانی بالرز نے اپنے دھاک جمائی تو انگلش بالرز بھی پیچھے نہ رہے۔ پہلے سیشن میں مجموعی طور 7 وکٹیں گری، جن میں 4 انگلینڈ اور 3 پاکستانی بیٹرز کی تھیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد جیک لیچ نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتا کھولا، پہلی اننگ میں ریکارڈ قائم کرنے والے کامران غلام 26 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔
5ویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا۔ 37 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد محمد رضوان 23 کے انفرادی سکور پر 2 چوکے لگا کر برائیڈن کارس کی گیند پر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
قبل ازیں پاکستانی اوپننگ بلے باز اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 9 کے مجموعی سکور پر عبد اللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ آؤٹ ہوئے، ایمپائر کی طرف سے شک فائدہ ملنے پر انگلش کپتان نے ریویو لے لیا جو کہ کامیاب رہا، وہ صرف 4 رنز بناسکے۔
کپتان شان مسعود پہلی اننگ کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے، سلپ میں کھڑے اولی پاپ نے ان کا کیچ تھاما۔
اس سے قبل دن کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی سپنرز کی تاب نہ اسکی، اور 291 پر آوٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان کو 75 رنز کی لیڈ ملی۔
انگلینڈ کی طرف سے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جیک لیچ اور برائیڈن کارس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔