ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے
پہلا سیشن میں موسم کی خرابی کی وجہ کھیل کا انعقاد نہ ہوسکا، دوسرے سیشن میں ویسٹ انڈیز بالرز چھائے رہے، تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، ڈین سیلز کے 3 شکار
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، دھند کے باعٖث میچ لنچ کے بعد کے شروع کیا گیا۔
ابتدائی 3 وکٹیں 15 رنز کے اضافے کا سبب بن سکی۔
ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 16 کے مجموعی سکور پر جےڈین سیلز کی گیند پر املاچ کو کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 6 رنز بنا سکے۔
دوسری وکٹ 4 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان شان مسعود موٹی کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ، انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز سکور کیے۔
تیسرا نقصان پاکستان کو کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب جےڈین سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، 5 رنز کی اننگ میں 1 چوکا شامل تھا۔
چوتھے آؤٹ ہونے ولاے بیٹر بابر اعظم تھے جنہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز بنائے اور جےڈین کی گیند پر املاچ کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تیسرے سیشن میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سکور بورڈ پر 143 کا ہندسہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے۔
سعود شکیل نے اپنے کرئیر کی نویں نصف سنچری مکمل کی، اور محمد رضوان نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیسٹ کرئیر کی 11ویں نصف مکمل کی۔
خراب موسم کے باعث 41.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 56 جبکہ محمد رضوان 51 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 97 کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈین سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔