پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستانی بیٹنگ لائن مستحکم، چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنالئے
ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے کئیرئر کی پہلی نصف سنچری بنا ڈالی، مڈل آرڈر کی شاندار شراکت کے نتیجے میں دونوں بیٹرز کی نصف سنچریاں،
صائم ایوب 77 ،عبداللہ شفیق 7 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا سکے، کامران غلام 75، سعود شکیل 4 رنز بنا رنز کے ساتھ کریز پر موجود
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوسرے میں میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا اوپننگ اسٹیںڈ دھوکہ دے گیا، 15 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہون نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 رنز بنائے تھے، جس میں 1 چوکا بھی شامل تھا۔
کپتان شان مسعود بھی انگلش سپنر کے جادو سے نہ بچ سکے اور صرف 7 گیندیں کھیلنے کے بعد 3 رنز پر اپنا کیچ زیک کرالی کو تھما بیٹھے۔
تیسری وکٹ کی شراکت دار میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام اور صائم ایوب نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 149 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی، صائم ایوب نے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری نصف سنچر مکمل کی، جس میں 3 چوکے شامل تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 وکٹیں حاصل کی