پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے کئیرئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل
مڈل آرڈر کی شاندار شراکت داری کے نتیجے میں 149 رنز کی بدولت وکٹ گرنے کے سلسلے کو بریک لگی، کامران غلام 118، صائم ایوب 77 ،عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3، سعود شکیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مقررہ اوورز میں پاکستان کے 259 رنز، سلمان علی آغا 5 محمد رضوان 37 رنز بنا رنز کے ساتھ کریز پر موجود
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوسرے میں میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا اوپننگ اسٹیںڈ دھوکہ دے گیا، 15 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 رنز بنائے تھے، جس میں 1 چوکا بھی شامل تھا۔
کپتان شان مسعود بھی انگلش سپنر کے جادو سے نہ بچ سکے اور صرف 7 گیندیں کھیلنے کے بعد 3 رنز پر اپنا کیچ زیک کرالی کو تھما بیٹھے۔ اس طرح پہلے سیشن کے کا ابتدائی حصہ انگلش بالر جیک لیچ نے اپنے نام کرلیا۔
تیسری وکٹ کی شراکت دار میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام اور صائم ایوب نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 149 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔ صائم ایوب نے تیسری اور دوسرے اینڈ پر موجود کامران غلام المعروف "کے جی” نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور وکٹ کی چاروں جانب محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعہ 168 تک لے گئے، دوسرے سیشن کے اختتام سے پہلے اوپنر صائم ایوب میتھیو پوٹس کی گیند پر کپتان بین سٹوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 77 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ یہ صائم ایوب کے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری نصف سنچری تھی۔
29 سالہ آل راؤنڈر کامران غلام نے اپنے پہلے میچ میں سنچری بناتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا اور 13 پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، جنہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ان کی سنچری میں 1 چھکا اور 9 چوکے شامل تھے، سنچری مکمل کرنے پرکامران سجدہ شکر بجا لائے، ڈریسنگ روم، میڈیا باکس، شایقین کرکٹ سے داد وصول کی، محمد رضوان نے گلے لگایا۔
وکٹ کے دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کامران کا ساتھ دیتے ہوئے پارٹنرشپ کی مد میں 65 رنزجوڑے، کامران غلام 118 کے انفرادی سکور پر شعیب بشیر کی گیند پر شارٹ کھلینے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں اب تک 16 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 وکٹیں،شعیب بشیر، برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔