Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پریم یونین سی بی اے ملتان ڈویژن کا اجلاس

پریم یونین سی بی اے ملتان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر رانا شریف منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر اویس حمید، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل ،نائب صدر محمو د، رانا شفیق، ،احتشام ،عمران شاھد،عمر فاروق،ثاقب جاوید، آرگنائزر مشتاق احمد، رابطہ سیکرٹری نعیم شیخ،راؤ ربنواز ،ندیم مغل ،رانا لیاقت، انفارمیشن سیکرٹری ملک احسن شریک تھے۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا شریف نےکہا ڈی سی او ریلوے کی محنتی اور قابل ترین اور محنتی دیانتدارآفیسر ہیں، ملتان میں تعیناتی کے بعد ادارےکی ریکوری میں بہتری آئی ہے ، شب و روز کی محنت اور روزانہ کی بنیاد ہر ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر چھاپوں سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کیا ہے۔

ان کے روز مرہ کے چھاپوں نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے، اسی طرح رانا جاوید ایس ٹی ای ملتان ڈویژن نے بھی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیش ایوارڈ حاصل کیا ہے، دونوں کے خلاف خانیوال کا ایک گروہ پروپیگینڈہ کررہا ہےجو ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہے، گذشتہ ہفتے اسی گروپ کا سر غنہ خیبر میل ایکسپریس کے اے سی بزنس میں بغیر ٹکٹ سفر کرتے ھوۓ 27000 روپےکاچارج ہوا۔

پریم یونین سی بی اے اپنے افسروں کے ساتھ ہے اور کسی سازی تھیوری کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button