Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

پاکستان ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، لاہور ہیڈ کوارٹرز کی ہدایات پر 19 مارچ 2026 تک خصوصی مہم جاری رہے گی، جس کے دوران ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران ریلوے کے اعلیٰ افسران، اسسٹنٹ کمرشل منیجرز اور چیف کمرشل انسپکٹرز مختلف ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر خود موجود رہ کر مسافروں کے ٹکٹس کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان محمد حنیف گل کی ہدایات کے مطابق ملتان ڈویژن میں بھی بغیر ٹکٹ سفر اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملتان ڈویژن کے تمام ریلوے سیکشنز میں ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران مسافروں کے نام اور شناختی کارڈ کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ رعایتی ٹکٹس جیسے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور ملٹری واؤچرز پر سفر کرنے والے مسافروں کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فیملی کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کے ٹکٹس کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد بغیر ٹکٹ سفر کی حوصلہ شکنی کرنا، ریلوے کی آمدن میں اضافہ اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ریلوے قوانین کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمانے اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ہمیشہ مکمل اور درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button