Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، ساوتھ افریقہ کو جیت کے لئے 309 کا ٹارگٹ

بارش کے باعث 3 اوورز کم کرنا پڑے، پاک الیون بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کے ساتھ صائم ایوب کی مسلسل دوسری سنچری، 9 وکٹوں کے نقصان پر ساؤتھ افریقہ کو جیت کےلئے 309 کا ہدف دینے میں کامیاب

جوہانسبرگ کے وینڈریر اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو عبداللہ شفیق بنا کوئی رن بنائے 0 پر پویلین لوٹ گئے ، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں انہوں نے 0 پر آؤٹ ہوکر اپنی "ڈک-ہیٹرک” مکمل کی، اس قبل سیریز کے دونوں میچوں میں بھی وہ بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ کاگیسو ربادہ نے قن کو آئیڈن مرکم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو دباؤ سے نکالتے ہوتے گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار شارٹس کھیل کر شائقین سے داد وصول کی ۔

دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سنچری اور سنچری مکمل کی، صائم ایوب نے 91 گیندوں کا سہارا لیتے ہوئے 13 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی جبکہ بابر اعظم نے 64 گیندوں پر 7 چوکوں کا سہارا لیتے ہوئے 34ویں نصف سنچری مکمل کی ۔

دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 114 رنز بنے، بابر اعظم 52 سکور بنا کر کیونا مپاکا کی گیند پر ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے۔

محمد رضوان اس صائم ایوب نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا، صائم ایوب نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی اور بوچ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ۔

کامران غلام بنا کوئی رن بنائے فورٹین کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان نے 48 گیندوں پر 15ویں ففٹی مکمل کی، جس کے لئے انہوں نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کا سہارا لیا تاہم وہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور فورٹین کو وکٹ دے بیٹھے ۔

سلمان علی آغا اور طیب طاہر نے ملکر پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے 74 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا 2 رنز کے فرق سے اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور مپاکا کا شکار بن گئے۔ شاہین آفریدی ایک گیند کے مہمان ثابت ہوئے اور 0 پر پویلین چلتے بنے، طیب طاہر بھی وکٹ نہ بچا سکے اور 28 کے ذاتی سکور پر جینسن کے ہاتھوں انہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

46 ویں اوور میں 3 پاکستانی پلئیر پویلین لوٹے، آخری چار وکٹیں صرف 5 رنز کا حصہ ملا سکی۔

محمد حسنین چوکا لگا کر آؤٹ ہوئے ۔

نسیم شاہ 5 اور سفیان مقیم بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادہ نے 3، جینسن ،بجیرون فورٹین نے 2-2، مپاکا اور بوچ نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button