Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگ میں 556 رنز

3 پاکستانی بیٹرز کی سنچریاں، کپتان شان مسعود 151، عبداللہ شفیق 102، سعود شکیل 82، سلمان علی آغا کے 104 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت پہلی اننگ میں 556 کا مجموعہ تشکیل دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک پاکستانی بیٹرز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے محتاظ انداز مین سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، سعود شکیل نے اپنے 96 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری تھی۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں دوںوں بیٹرز کی جوڑی نے 64 رنز جوڑے، اور 388 کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ ڈیبیو کرنے والے برائیڈن کرس کی گیند پر کرس بروک کے ہاتھوں 33 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 81 گیندوں کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کا تمام فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور تھا۔

مجموعی سکور ابھی 393 تک ہی پہنچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بنا کوئی رن بنائے جیک لیچ کی گیند پر کرس ووکس کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔
کھانے کے وقفے کے بعد ساتویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے تیزی سے سکورز میں اضافہ کیا، اور مجموعہ 450 تک لے گئے۔

سعود شکیل نے 177 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور شعیب بشیر کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 8 خوبصورت چوکے شامل تھے۔ عامر جمال 7 رنز بنا سکے اور بریڈن کیرس نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

نویں وکٹ کی شراکت میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے 85 رنز بنائے، سلمان علی آغا نے برق رفتار رنز بناتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی، جس میں 3 چھکے 10 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 15 میچز کے 28 ویں اننگ میں ٹیسٹ کرکٹ کے 1000 رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ابرار احمد احمد 3 کے انفرادی سکور پر سلپ میں کھڑے جوروٹ کی گیند پر بین ڈیکٹ نے انکا کیچ تھاما۔

اس سے قبل پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنائے تھے، کپتان شان مسعود 151، عبداللہ شفیق 102 ، بابر اعظم 30، صائم ایوب 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے 3، گس اٹنکسن، برائیڈن کیرس نے 2-2، شعیب بشیر، جوروٹ اور ووکس نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button