ایک بڑی خبر۔۔۔۔پاکستان کو ایشن تیکوانڈو چیمین شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کے کھیلوں کے میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی ، ایشین تیکوانڈو یونین نے بڑے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ۔
ذرائع کے مطابق ایشین تیکوانڈو چیمئن شپ گزشتہ سال چین میں ہونا تھی، مگر چینی ریاست تائی پئے نے میزبانی سے انکار کردیا۔
جس کے بعد ایشین تیکوانڈ نے نئے میزبا ن کےلئے ای ووٹنگ کا اہتمام کیا جو 29دسمبرسے 6جنوری 2022 تک جاری رہی جس کے بعد چوتھی ایشین تیکوانڈو اوپن چیمین شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔
ایونٹ ایکم نومبر2022سے 4نومبرتک اسلام آباد میں کھیلاجائے گا، اس سلسلے میں ایشین تیکوانڈو یونین کے صدر کیو سیک لی نے پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل راجہ وسیم احمد کو مراسلہ ارسال کردیا ہے کہ آپ کےلئے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ پاکستان کو ایونٹ کے میزبانی کےلئے چن لیاگیا ہے جس لئے پوری تیاری کی جائے اگر کوئی مسائل کا سامنا ہوتو بلاجھجھک ایونٹ کو کامیاب بنانے کےلئے یونین سے رابطہ کیا جائے ۔



















