Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’عالمی برادری غلطی نہ دہرائے، پاکستان افغانستان کی مدد جاری رکھے گا‘‏: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ‏ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا, جس ‏میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران ‏نے شرکت کی۔
شرکا نے افغانستان کو انسانی بنیاد پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا ‏اظہار کیا کہ پاکستان انسانی بحران سے بچانےکیلئےافغانستان کی مدد کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےدنیا افغانستان سےعلیحدگی جیسی ‏غلطی نہیں دہرائے گی۔
عالمی برادری افغانستان کےکمزور لوگوں کی مدد کرے، پاکستان انسانی ‏بحران سے نمٹنے کیلئے افغانستان کوہرممکن مددفراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلےہی مالی طور پر افغانستان کی مدد کا عہد کر رکھا ہے غذائی ‏اجناس، ہنگامی طبی سامان اور مالی مددکی فراہمی جاری رہےگی افغانستان کوضرورت کےوقت ‏تنہا چھوڑنا کسی کےمفادمیں نہیں، پاکستان نےافغان عوام کےلیے5 ارب روپےکی امدادمختص کی ‏ہے۔

ایپکس کمیٹی کےشرکا نےافغانستان میں ہنگامی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پاک ‏افغان بارڈرکی تازہ صورتحال پربھی غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان آئے ‏افغان شہریوں کومفت کورونا ویکسین کی سہولت جاری رہےگی، افغان شہریوں کیلئے ویزے کا ‏حصول بھی آسان کردیاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button