Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

امریکا کی جمہوریت پر سمٹ، پاکستان شرکت نہیں کرے گا

پاکستان نے امریکا کےجمہوریت پر منعقدسمٹ میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر شکرگزار ہیں جمہوریت کے ‏موضوع پر سربراہی کانفرنس9، 10دسمبر کو ہو رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے پاکستان میں آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور ‏آزادمیڈیا ہے۔
ہم جمہوریت کومزیدمضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے اصلاحات کا آغاز کیا ہے ۔
ہم امریکاکےساتھ اپنی شراکت ‏کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شراکت دوطرفہ اور علاقائی و عالمی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتےہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button