Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن رات گئے منسوخ کردیا گیا

پاکستان ویمن ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم شیڈول کے مطابق ملتان سٹیڈیم پہنچے گی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے ملتان میں موجود ہیں، پی سی بی نے رات گئے پاکستان ویمن ٹیم کاپریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کا آج دوپہر دو بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے اور ٹیم آرام کرے گی۔

دریں اثنا جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں شیڈول کے مطابق دوپہر 2 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں حصہ لے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button