Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن کرکٹ ٹیم کا کلین سوئپ، جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں شکست

کراچی: پاکستان نے وائٹ واش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

نیشنل اسٹیڈیم ایرینا کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے دورے پر پہلی مرتبہ آنے والی جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی بیٹرز نے مسلسل تیسرے میچ میں بھی دھواں دار بیٹنگ کی، اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، حیرت انگیز طور پر تینوں میچز کی پہلی اننگز میں 150 رنز اسکور کیے گئے۔

سدرا امین اور بسمہ معروف نے 39 ،39 رنز اسکور کیے، کپتان ندا ڈار نے 20 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 36 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور اننگ کا واحد چھکا بھی شامل تھا۔ شوال ذوالفقار نے 19 اور منیبہ علی نے 8 رنز اسکور کیے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔
کپتان لورا والوارڈٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 72 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 9 چوکے بھی شامل تھے۔

ناڈین کلارک نے 20، ٹرمین برٹس نے 18، سن لوس نے 13 اوراینکے بوچ نے 10 رنز بنائے، نشرح سندھو نے 16 اور سعدیہ اقبال نے 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ 5 وکٹ اور دوسرا میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔

مزید برآں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کا پہلا میچ 8 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button