Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئینٹی سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے ہرا دیا

زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 108 رنز بنا سکی، 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، رچرڈ نگراوا، گوانڈو اور موزاربانی 0 کی خفت سے دو چار ہوئے ،سکندر رضا 39، مارومانی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی سیریز کے پہلے میچ زمبابوے کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے بیٹرز پاکستانی بالرز می تاب نہ لا سکے، اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گنوا بیٹھے، زمبابوے کی جانب سے 5 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوئے اور 3 بیٹسمین 0 پر پویلین گئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد ، سفیان مقیم 3-3، حارث رؤف 2، جہاں داد خان نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 4 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 آورز میں 165 رنز بنائے۔

18 کے ٹیم اسکور پر عمیر یوسف 13 گیندوں پر 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر رچرڈ نگراوا کی بال پر ولنگٹن مساکاڈزا کو کیچ دے بیٹھے ۔

دوسرے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آنے والے عثمان خان نے صائم ایوب کے ساتھ ملک کر سکور کارڈ سنبھالا اور سکور کو 57 تک لے گئے۔

صائم ایوب نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 24 رنز بنائے ، جس میں 2 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

91 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر بیٹسمین عثمان خان بھی 30 گیندوں پر 39 سکور بناکر برل کا شکار بنے، انکا کیچ ولنگٹن مساکاڈزا نے تھاما، ان کی اننگ 2 چوکے اور 2 چھکوں سے مزین تھی۔

کپتان سلمان علی آغا بھی 19 گیندوں پر بنا کوئی باؤنڈری لگائے 13 رنز بناکر ہمت ہار گئے اور سکندر رضا کی گیند پر مئیرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

طیب طاہر کے 39 ، عرفان خان کے 27 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت گرین شرٹس 165 کو مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہے۔

زمبابوے کی طرف سے رچرڈ نگراوا، سکندر رضا، ولنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے 1ـ1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی؟؟ فیصلہ جلد متوقع

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز:
صائم ایوب عمیر بن یوسف ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، جہاں داد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم

زمبابوے:
برائن بینٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو میڈنڈے، مارومانی ، ٹیشنگا موسیکیوا، بلیسنگ موزاربانی ، رچرڈ نگراوا ، ڈائن مئیرز ، سکندر رضا اور ولنگٹن مساکاڈزا

دریں اثنا میچ سے قبل ٹی ٹوئینٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button