Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹرنیشنل مقابلے، چار گولڈ میڈل پاکستان کے نام

انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔
رومانیہ میں پانچویں انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول کے مقابلےجاری ہیں، ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے ریسلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے، جبکہ خواتین کےمقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی رخسار گل بھی کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل کی حق دار قرار پائیں۔
رخسار گل نے65کلوگرام کیٹگری میں سونےکا تمغہ جیتا، جبکہ ماجد فرید نے80کلوگرام کیٹگری میں گولڈمیڈل جیتا، اسی طرح بشارت علی نے90کلو کیٹگری اور محمد راشد نے 105 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
علاوہ ازیں پاکستانی کھلاڑی ماجد خان نے مائنڈ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھا کر براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔



















