پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں جیت، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 81، عبدللہ شفیق 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابر اعظم کے 15سکور، 27 ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل
آسٹریلیا میں مجموعی طور پر 7 برس 3 ماہ کے عرصے کے بعد اور بطور کپتان محمد رضوان کی پہلی جیت، جبکہ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں فتح 28 سال بعد مقدر بنی، اس قبل اس گراؤنڈ میں پاکستان نے 8 میچ کھیلے جس میں سے صرف 1 میں کامیابی حاصل کی۔ 1996 وسیم اکرم کی قیادت میں 12 رنز سے نیچ جیتا تھا اور آخری میچ 2017 میں کھیلا تھا، جس میں آسٹریلیا کامیاب ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز: پاکستانی بالرز کے جلوے، دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 164 رنز درکار
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے کوالٹی باؤلنگ کرواتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 163 کے مجموعے پر ڈھیر کردیا۔
حارث رؤف نے کرئیر کی دوسری بیسٹ باؤلنگ کرواتے ہوئے 8 اوورز میں 39 رنز کے عوض آدھی ٹیم کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے 26 سکور کے بدلے 3 وکٹیں حاصل کی، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے بالترتیب 65 اور 27 رنز دیکر 1-1 کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
بعد ازاں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ لیا، اوپنرز ںے وکٹ کی چاروں جانب دلکش شارٹس کھیلے، اور آسٹریلوی بالرز کا تگنی کا ناچ نچایا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ
صائم ایوب نے 6 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگ کھیلی، یہ ان کی کیرئیر کی پہلی نصف سنچری تھی، ایڈم زمپا کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے ان کا کیچ تھاما ۔
عبداللہ شفیق نے 2 چھکوں 3چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، یہ ون ڈے کیرئیر کی پانچویں ففٹی تھی۔
بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ ملکر سکور کارڈ آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا ۔
بابر اعظم 15 عبداللہ شفیق 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی۔
قبل ازیں ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کی پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے میزبانی کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے آسٹریلین بلے بازوں کا کھل کر نہ کھیلنے موقع دیا اور پوری ٹیم 163 کے رنز پویلین روانہ کردی۔
آسٹریلوی ٹیم نے اننگ شروع کی تو 21 کے مجموعی سکور پر جیک فریسر میکگروک 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے انہوں نے 3 چوکے لگائے تھے۔
مجموعی سکور میں 21 رنز اضافے کے بعد میتھیو شارٹ 19 کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے بھی 3 بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہچایا ۔ انکی وکٹ بھی شاہین آفریدی کے حصے میں آئی ۔
تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 38 رن بنے تھے کہ 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
صرف 8 رنز اضافے کے بعد مارنس لبوچینگ 6 کے سکور پر حارث رؤف کا شکار بنے، انکا کیچ بھی محمد رضوان نے تھاما۔
مجموعی سکور کی سنچری ہوئی ہی تھی کہ 101 کے سکور سٹیون سمتھ 5 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 48 گیندوں پر 36 سکور بنا کر محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
آرون ہارڈی 13 رنز کے بعد حارث رؤف کی گیند آؤٹ ہوئے انکا کیچ محمد رضوان نے تھاما ۔ گلین میکسویل نے 1 چھکا لگایا اور حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔
مچل سٹارک نسیم شاہ کی گیند کا سامنا نہ کرسکے اور محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے ۔
کپتان پیٹ کمنز بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 1 چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے تھے ۔
آخری وکٹ کی شراکت داری میں 17 رنز بنے، شاہین آفریدی کی بال پر 18 رنز بناکر ایڈم زمپا بولڈ آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔