Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ: 9 سالہ جمود ٹوٹ گیا، انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی، اس سے قبل
16 -2015 متحدہ عرب امارات میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کھیل کے تیسرے دن جب انگلینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پاکستان کو جیت کے لئے 36 رنز کا ہدف ملا، جسے پاکستان نے بآسانی 00 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے ساجد خان 10، نعمان علی نے 9 وکٹیں جبکہ زاہد محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی طرف سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن 2، جیک لیچ 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ساجد خان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بطور سپنر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اعزاز اپنے نام کیا۔

سکور یہ رہے۔
پہلی اننگ
انگلینڈ 267
پاکستان 344

دوسری اننگ
انگلینڈ 112
پاکستان 37/1

نتیجہ
میچ اور سیریز پاکستان نے جیت لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button