Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ  کے 16 ویں ایڈیشن کا ملتان سے آغاز ہوگیا ہے۔پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا ہے اور پہلے کھیلنے  کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کی حتمی الیون کا اعلان کل ہی کیا جاچکا تھا۔

ایشیا کپ کے گروپ اے کا یہ پہلا میچ ہے۔اس گروپ میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور نیپال ہیں۔دونوں ٹیمیں آج رات میچ کھیل کر کل صبح کولمبو کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔کینڈی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو ہے اور 4 ستمبر کو نیپال کی ٹیم اس گروپ کا اور اپنا آخری میچ بھارت سے کھیلے گی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اگرچہ گرمی ہے لیکن تیز چلنے والی ہوا کے باعث اس کا احساس کم ہے۔ٹاس تک فینز کی زیادہ تعداد نہیں آئی تھی۔

ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم کے میڈیا باکس کے  دائیں اور بائیں پریکٹس کی اور بھرپور مشقیں کیں۔نیٹ پر بائولرز نے تیز گیندیں کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button