Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنا افسوس ناک ہے : طالبان

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ جس نے طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کی ہے، اس کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس واقعے پر ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے، تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی‘۔
خیال رہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button