Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستانی خاتون وکیل نے ویانا جسٹیشیا ایوارڈ جیت لیا

لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل ندا عثمان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 ممالک سے 80 خواتین وکلاء کو اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، جس میں سے ان سمیت 12 خواتین جولائی 2021 میں منتخب ہوئیں، وہ جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو ویانا میں ایوارڈز کی آن لائن تقریب ہوئی، جس میں جسٹیشیا ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے نام کیا ہے۔
ندا عثمان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے ایک تنظیم کے تحت پاکستانی خواتین وکلاء کے لیے کام کر رہی ہیں، ان خدمات کے عوض انہیں یہ ایوارڈ ملا۔



















