Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا افغانستان میں ڈرون حملے کیلیے پاکستانی زمین استعمال ہو : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے لیے پاکستان کی زمین استعمال کیے جانے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بابر افتخار نے کہا کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری معاملے پر وزارت خارجہ پاکستان واضح بیان جاری کر چکا ہے، واضح بیان کے بعد اس قسم کی گفتگو کا تُک نہیں بنتا تھا۔

بابر افتخار نے کہا: ’بے جا قسم کا بیان دیا جاتا ہے جس کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ افغانستان میں ڈرون حملے کے لیے پاکستان کی زمین استعمال ہو‘۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا: ’منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، شہدا فیملیز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں غم و غصہ اور اضطراب ہے‘۔

ترجمان پاک فوج نے کہا: ’مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی گئی، بے حس رویے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں‘۔

یکم اگست کو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جانے والا فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتا ہوگیا تھا ، جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار سوار تھے۔

اگلے روز ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا تھا۔

آئی ایس پی آر نے تمام افسران و اہلکاروں کی افسوس ناک حادثے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button