Breaking NewsSportsتازہ ترین
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستانی اسکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔ کورونا پروٹوکولز کے بعد پاکستان کا پہلا ٹریننگ سیشن 16 اکتوبر کو ہو گا، اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
پاکستان کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ شیڈول ہے۔ 2 وارم میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کیخلاف شیڈول ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں (31اکتوبر کو) افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل10 اور11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔


















