Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستانی طلباء انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے مقابلے میں شرکت کرینگے

پاکستان کے طلباء کو بین الاقوامی ڈیجیٹل ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے یونیسکو اور ہواوے نے 25-2024 کے بین الاقوامی آئی سی ٹی مقابلے کے لیے درخواستیں طلب کر لی، جس پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء سے درخواستیں جمع طلب کرلیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اکتوبر ہے یہ عالمی مقابلہ ایڈوانس ڈیجیٹل لرننگ کی ترقی، اکیڈیمیا اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔

ہر سال انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے طلباء کو اس مقابلے میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی مہارتوں کا لوہا منوا سکیں اور جدید ٹیکنالوجیز میں حصہ لے سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button