ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ون ڈے ناک آؤٹ میں کھیلے گئے میچ میں پینتھر کرکٹ کلب شجاعباد نے کینٹ جمخانہ کو تین وکٹ سے شکست دیدی۔
کینٹ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 195رنز بنائے، عبدالہادی نے 34ناٹ آوٹ محمد رمضان 25 عبداللٰلہ منہاس 24 محمد اویس 23 رنز بنائے۔
پینتھرز کلب کی طرف سے فرقان رضا تین راؤ مدثر اور ہدایت اللٰلہ نے دو دو نعمان اکبر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پینتھرز کلب شجاع باد نے مطلوبہ ہدف سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ارباز 57 ناٹ آوٴٹ راو مدثر 39 ابراہیم خان 32 عثمان 20 رنز بنائے، کینٹ جمخانہ کی طرف سے محمد ذوہیب خان محمد اویس نے تین تین جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ ارباز قرار پائے۔
محمد مرسلین اور عبد الرؤف ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے۔