Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک 2026ء کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے لیے پیپر سیٹرز کی ٹریننگ شروع

ملتان بورڈ میں میٹرک 2026ء کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے لیے پیپر سیٹرز کی ٹریننگ شروع ہو گئی ہے، جس میں سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید اور ڈپٹی سیکرٹری و کنٹرولر حافظ فداحسین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ ز کے پیپرز سیٹرز کی ٹریننگ شروع ہوگئی ملتان بورڈ میں ہونے والی ٹریننگ میں 30سے زائد پیپرسیٹرز اور کوارڈینٹرز شرکت کررہےہیں، اسلامیات اختیاری ،فزکس اور پنجابی کے پیپرز کی تیاری کے حوالے سے تربیت لے رہے ہیں۔

افتتاحی سیشن سے خطاب میں سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ملتان بورڈ امتحانی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال رہا ہے، پیپر سیٹرز کو ذمہ داری کے ساتھ مقررہ قواعد کے مطابق پرچہ بنانا ہوگا، تاکہ طلباء کو نہ صرف منصفانہ بلکہ معیاری امتحانی پیپر فراہم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپلائیڈ کانٹینٹ شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کی حقیقی سمجھ، تجزیاتی صلاحیت اور عملی ذہانت کو پرکھا جاسکے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپرز کی تیاری مکمل طور پر نصابی کتب کی حدود میں رہتے ہوئے کی جائے گی، اور کسی بھی صورت بیرون نصاب سوالات شامل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2026ء کے امتحانات میں 25 فیصد اپلائیڈ کانٹینٹ شامل ہونا ایک اہم قدم ہے، جو طلبہ کو رٹّہ سسٹم سے نکال کر سمجھ بوجھ پر مبنی تعلیم کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے پیپر سیٹرز کو ہدایت کی کہ سوالات واضح، معیاری اور طلبہ کے مختلف ذہنی معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جائیں پیئر بناتے وقت احتیاط کی جائے۔

ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی کنٹرولر ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپر میکنگ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے، جس میں درستگی، توازن، اور معیاری سوالات کی شمولیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے پیپر سیٹرز کو ہدایت کی کہ سوالات بناتے وقت طلبہ کے مختلف ذہنی درجات کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ پرچہ نہ ضرورت سے زیادہ مشکل ہو اور نہ ہی غیر معمولی حد تک آسان۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپلائیڈ سوالات شامل کرنے کا مقصد طلبہ کی حقیقی صلاحیتوں کو جانچنا اور تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ٹریننگ سیشن میں پیپر سیٹرز کو پیپر میکنگ کے اصول، سوالات کی درجہ بندی، اسٹیمنٹس کی وضاحت اور بورڈ کے نئے ایس اوپیز سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button