Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایگزمینشن کمیشن ،کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی بنانے کے لئے پیپر ورک مکمل

پنجاب کی حکومت نے ایگزمینشن کمیشن ،کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی بنانے کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ نئی اتھارٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 ذیلی اداروں کوضم کر کے بنائی جارہی ہے، جس میں پنجاب ایگزمینشن کمیشن ،قائد اکیڈمی اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو ضم کیا جا رہا ہے، تینوں اداروں کے انضمام سے جو ادارہ بن رہا ہے اسے ایگزمینشن کمیشن ،کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کا نام دیا جا رہا ہے۔ سکول ایجوکیشن اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹی کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ اس مسودے کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ تین اداروں کے انضمام سے بننے والی نئی اتھارٹی متعلقہ امور کے متعلق جدید اپروچ کے ساتھ بہتر کام کرے گی اور قیمتی ٹیکس منی کا ڈپلیکیشن آف ایفرٹ پر زیاں بھی رک جائے گا،جبکہ تینوں اداروں کے ملازمین نئے محکمے کی تشکیل سے بے چین ہیں اور عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بہت سے ملازم سرپلس ہو جائیں گے اور ان کو نوکر ی سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے، اس لئے حکومت نوکریوں کاتحفظ یقینی بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button