Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروان نسا انٹر پینور شپ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں یو ایس ایڈ کے زیراہتمام جاری پروان نسا انٹر پینور شپ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی امریکن قونصل جنرل ویلیم اولے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے ۔

پروان نسا پروگرام میں تیس سے زائد خواتین نے شرکت کی جو اپنی مدد آپ کے تحت کسی بھی طور پر کوئی باعزت روزگار کما رہی ہیں، اور ان کے کاروبار کو مزید وسعت اور تربیت دینے کے لیے اورک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یو ایس ایڈ کے تعاون سے انہیں ایک ہفتہ کے لئے ٹریننگ دی گئی ۔

اختتامی سیشن میں خواتین کے تیار کردہ بزنس ماڈلز کی بھی نمائش کی گئی جسے امریکن قونصل جنرل اور وائس چانسلر نے بے حد سراہا ۔

اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ویلیم اولے نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ خواتین آج کے جدید دور میں بزنس ڈویلپ کر رہی ہیں اور یہ خواتین معاشرے میں دوسری خواتین کے لئے مثل راہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپس کے لئے ہم بھر پور تعاون کریں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور خواتین کی کاوشوں کو بےحد سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button