Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لودھراں کے قریب مسافر ٹرین حادثے کا شکار؛ 5 بوگیاں الٹ گئیں، امدادی کاروائیاں جاری

بہاولپور اور لودھراں کے درمیان آدم واہن والا اسٹیشن کے قریب تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ 2 بوگیاں ڈی ریل ہوئیں، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں درجنوں مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ، ریلوے حکام، اسٹیشن ماسٹر اور اے ایس ایم لودھراں بھی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، ریلوے حکام کے مطابق ملتان سے فرسٹ کلاس ریلیف ٹرین 140 ٹن ہائیڈرولک کرین کے ساتھ جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹایا جا سکے اور ٹریک کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

حادثے کے باعث متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button