Breaking NewsNationalتازہ ترین
نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔
نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔


















