Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پچاس فیصد تماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ نےاعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری تین دنوں یعنی یکم سے تین اکتوبر تک کھیلے جانے والے میچز پر ہوگا۔شائقین کرکٹ ان تمام میچز کی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے بک کرواسکتے ہیں۔
تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button