پی سی بی : ڈومیسٹک سیزن کے لئے ریجنل کوچز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے
ریجنل کوچز کا اعلان کردیا ہے۔
اس پینل میں چودہ ٹیسٹ کرکٹرز اور سات انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہیں، نیا سیزن دس ستمبر سے شروع ہوگا۔
ان کوچز کا انتخاب ایک پراسیس کے تحت کیا گیا ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی ضروریات کیا ہوتی ہیں۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی، ریجنل صدور اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس تمام پراسیس کو تیار کرکے اس کی نگرانی کی منتخب کردہ کوچز یہ ہیں۔
اعجاز احمد جونیئر ہیڈ کوچ لاہور وائٹس ریاض آفریدی ہیڈ کوچ فاٹا ارشد خان ہیڈ کوچ پشاور اعزازچیمہ بولنگ کوچ لاہور وائٹس ہمایوں فرحت (ایج گروپ) لاہور وائٹس راؤافتخار انجم (ایج گروپ) لاہور بلوز ظہور الہی بیٹنگ کوچ ملتان شاہد نذیر (ایج گروپ) فیصل آباد اعظم خان نان فرسٹ کلاس کوچ لاڑکانہ عرفان فاضل (ایج گروپ) ملتان قیصر عباس نان فرسٹ کلاس اسلام آباد اکرم رضا نان فرسٹ کلاس آزاد جموں کشمیر جنید خان نان فرسٹ کلاس ہیڈ کوچ اسلام آباد اور عبدالرؤف نان فرسٹ کلاس بولنگ کوچ آزاد جموں کشمیر۔ سات انٹرنیشنل کوچز میں منصور امجد ظفر اقبال شعیب خان غلام علی رفعت اللہ خان فیصل اطہر اور سمیع اللہ نیازی شامل ہیں۔
نیا سیزن دس ستمبر سے قائد اعظم ٹرافی سے شروع ہوگا، جس میں ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں پندرہ دسمبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی میں مدمقابل ہونگی۔