Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، امام الحق، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔


















