Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان، آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی

پاکستان کرکٹ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے ایک تجربہ کاراور متوازی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
یہی اسکواڈ اب نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔
ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
آصف علی نے اپنا 29واں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اپریل میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 25.4 کی اوسط اور 147 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بناچکے ہیں۔
خوشدل شاہ نے اپنا نواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 21 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بناچکے ہیں۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم فخرزمان اور عثمان قادر کو شاہنواز دہانی کے ساتھ ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں پانچ بلے باز (آصف علی ، بابر اعظم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور صہیب مقصود) ، دو وکٹ کیپر/بیٹسمین (اعظم خان اور محمد رضوان) ، چار آلراؤنڈر (عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان) اور چار فاسٹ باؤلرز (حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی)شامل ہیں۔
پندرہ رکنی اسکواڈ:کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی،اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود ریزرو: فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر محمد وسیم شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button