پی سی بی نے پاکستان کے 100 روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا
جونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے 13 سے 19 سال کے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کے یہ 100 روشن ستارے مستقبل میں دنیا کے افق پر چمکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان تمام کھلاڑیوں کوخصوصی طور پر آج لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی مدعو کیا گیا ہے۔
پی سی بی ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے علاوہ انہیں تعلیمی اسکالرشپ بھی دے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ان 100 میں سے 45 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19 ، 25 کا انڈر 16 اور 15 کا انڈر 13 سے ہے۔
دس کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں اسپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پذیرائی کے لیےبھی پانچ خصوصی کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔