سینٹرل کنٹریکٹس 2025: بابر، رضوان کو مالی جھٹکا؛ A کیٹیگری ختم، تنخواہ میں 20 لاکھ کی کمی، نوجوانوں کو فائدہ، سینیئرز کی تنزلی، کون کتنی تنخواہ لے رہا، جانیے اس رپورٹ میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں کرکٹ سیزن کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آیا ۔
جاری کردہ لسٹ کا جائزہ لینے پر یہ واضح ہوتا ہے پی سی بی کا زور اس بار کارکردگی، میرٹ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر ہے، نہ کہ صرف نامور کھلاڑیوں کو نوازنے پر۔ یہ پالیسی مستقبل میں کارکردگی کو بنیادی معیار بنانے کی طرف ایک واضح اشارہ ہے۔
جس کو نہ صرف کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بلکہ تمام شائقین سمیت تمام تجزیہ کار سراہا رہے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردی معلومات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اب پرفارم کرنے والا ہی اچھی تنخواہ حق دار ہوگا۔
اے کیٹیگری کا خاتمہ – بڑی تبدیلی:
پی سی بی ذرائع کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا نہیں اترا، اس لیے اس بار A کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا۔
گزشتہ سال بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری میں شامل تھے اور انہیں 65 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ ملتا تھا-، اب بی کیٹیگری میں شامل ہونے سے ان دونوں کھلاڑیوں کو 20 لاکھ روپے ماہانہ کا نقصان ہوا ہے۔
بی کیٹیگری – معاوضہ جوں کا توں
بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو اب بھی 45 لاکھ روپے کے قریب ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ جس میں
کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق اے کیٹیگری پلیئرز بھی اب اسی میں شامل ہیں۔
سی اور ڈی کیٹیگری – معاوضے میں اضافہ:
سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی تنخواہ 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔
اسی طرح ڈی کیٹیگری کے کھلاڑی اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ حاصل کریں گے۔
پی سی بی کی اس اپروچ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مرتبہ کارکردگی کی بنیاد پر معاوضوں کی تقسیم کا فیصلہ کر چکا ہے جس کی واضح مثال اس رواں سال کے سینٹرل کانٹریکٹس میں دیکھنے میں آئی جہاں سینیئر کھلاڑیوں کو بی کیٹگری میں رکھتے ہوئے اے کیٹگری ختم کر دی گئی جس سے نہ ان کو نہ صرف معاوضے میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ یہ بھی ایک ان کے لیے سیٹ بیک ہے کہ وہ ایک سینیئر ہوتے ہوئے بی کیٹگری میں اگئے ہیں اور وہیں پر ہی یہ چیز جونیئر اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے خوش ائند ہے کہ ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف ان کھیلنے میں مدد کرے گا کہ وہ کھیل پہ فوکس کریں بلکہ اپنی گیم کو بھی بہتر کریں۔




















