Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی فیوچر سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے ہو گا

ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سلیکشن کا بڑا موقع، اوپن ٹرائلز 1 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔

ٹرائلز کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہر شامل میں منعقد ہونگے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور ریجنل کوچز پر مشتمل سلیکشن پینل 15 شہروں میں اوپن ٹرائلز لے گا،
جس کے ذریعے 350 کے قریب ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گے۔

عاقب جاوید، مصباح الحق اور عبد الرزاق نوجوانوں کے ٹرائلز لیں گے۔

ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 بہترین کھلاڑی شارٹ لسٹ ہوں گے، منتخب کھلاڑیوں کو چار ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

ٹرائلز کے دن بہترین بیٹس مین، فاسٹ بولر اور سپنر کو کیش انعام بھی ملے گا، منتخب کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیمپس میں بھی بلایا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو سال بھر پی سی بی ریجنل اکیڈمیز میں سکل ڈیولپمنٹ بھی کروائی جائے گی، منتخب کھلاڑیوں کو مستقبل میں ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں سلیکشن کا موقع مل سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button