Breaking NewsSportsتازہ ترین
شکریہ ملتانیوں،،،،
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں دلچسپی لینے پر اہل ملتان کا شکریہ ادا کیاہے۔
اس سلسلے میں جاری ویڈیو اور اعلامیہ میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کرکٹ فینز کی دلچسپی کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ملتان پاکستان کے یوم وینیوز میں نمایاں رہے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ ایک روز قبل ختم ہوا،اس سے کھلاڑیوں کو جہاں آرام کا موقع ملا،وہاں فینز ایک روز کا کھیل دیکھنے سے محروم ہوئے۔
تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔